ابنا: پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی اوردیگر سنی اور شیعہ رہنماؤں نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت " لبیک یا رسول اللہ (ص)" کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف شیعہ و سنی سبھی متحد ہیں اور پاکستان کو طالبان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ " لبیک یا رسول اللہ (ص)" سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ اور سنی علماء نے طالبان کو پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں جو یا رسول اللہ (ص)کہنے کو برا سمجھتے ہیں سنی علماء نے زور دیکر کہا کہ جو لوگ یا رسول اللہ (ص)کے قائل نہیں وہ دائر اسلام سے خارج ہیں ،طالبان گستاخ رسول(ص) ہیں پاکستانی حکومت کو طالبان کے ساتھ نرمی دکھانے کے بجائے طالبان اور ان کے حامیوں کے خلاف فوجی آپریشن اور قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔ پاکستان دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں،اجتماع سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی نے کہا کہ یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر ملک کو طالبان کے حوالے کیا جارہا ہے، اگر حکومت نے 60ہزار شہداء کی قربانیوں کو فراموش کیا تو مظلوم عوام کا سمندر نواز شریف کی حکومت کو طالبان سمیت بہا لے جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513028
پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی اور دیگر سنی اور شیعہ رہنماؤں نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت " لبیک یا رسول اللہ (ص)" کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف شیعہ و سنی سبھی متحد ہیں اور پاکستان کو طالبان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائےگا۔